صالح پٹ میں پاک فوج کی تربیتی مشقیں، آئی ایس پی آر

 
0
178

اسلام آباد 25 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے رحیم یار خان اور صالح پٹ میں ہونے والی مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی اور پنو عاقل گیریژن کے فوجی دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے معیار کو سراہا۔

قبل ازیں پاک فوج کے دستے نے روس میں جاری کثیر القومی فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا تھا کہ فوجی مشقیں کیوکاز 2020 جنوبی روس کے شہر آسترکھان میں منعقد ہیں جو 21 سے26 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ فوجی مشقوں کےشرکا باہمی تجربات اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے جس سے انہیں مختلف چیلنجز پردرعمل کو جانچنے کا موقع ملے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کیوکاز مشقوں میں خطے کے دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مشقیں چیف آف جنرل اسٹاف آف دی رشین آرمڈ فورسزکی قیادت میں ہوں گی۔