انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
125

اسلام آباد 10 جون 2022 (ٹی این ایس): لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں شفقت محمود ،حماد اظہراور ڈاکٹر یاسمین راشد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں ندیم بارا، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پرجاری کئے گئے ہیں۔ عدالت نے وارنٹ گرفتاری تھانہ شاہدرہ پولیس کی درخواست پرجاری کئے۔