نکاح کے بعد جمشید دستی کے اہلیہ کی تصویر منظرعام پر

 
0
124

اسلام آباد 22 جون 2022 (ٹی این ایس): عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی اپنی دُلہن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کچھ روز قبل دلہن کو رخصت کرکے گھر لانے والے جمشید دستی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔ جمشید دستی نے پشاور میں مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ نازیہ کو اپنا ہم سفر بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر میں جمشید دستی کو سادہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کی دلہن سرخ رنگ کے عروسی لباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔ جمشید دستی اور ان کی اہلیہ کی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا جب کہ رواں ماہ اپنی دلہنیا کو رخصت کرکے اپنے گھر لائے۔ سابق رکن قومی اسمبلی نے اعلان کیا ہےکہ وہ اکتوبر میں ولیمہ کریں گے جس میں دال کھلائیں گے۔