ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا

 
0
137

اسلام آباد 01 جولائی 2022 (ٹی این ایس): فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے دوران عالمی مالیاتی فنڈز کے نظر ثانی شدہ ہدف سے زائد ٹیکس وصول کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2022-2021 کے دوران 6125 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصولیاں کیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام جاری رکھنے کے لیے جہاں دیگر شرائط رکھی تھیں وہیں نظرثانی کے بعد 6 ہزار 100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف بھی دیا تھا۔