جلسہ گاہ کا دورہ:آج اتنی مخلوق آئے گی کہ جگہ کم پڑ جائیگی ،اسد عمر

 
0
115

اسلام آباد 02 جولائی 2022 (ٹی این ایس): مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کاجلسہ انتظامی کمیٹی کے سربراہ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے ہمراہ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا ۔

اس دوران اسد عمر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’انہوں‘‘نے جلسہ خراب کرنے کی پوری کوشش کی ہے،چار دن بیٹھے رہے اور گراؤنڈ ہمارے حوالے نہیں کیا،عدالت کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد انتظامیہ نے پریڈ گراؤنڈ کو عوامی اجتماعات کیلئے مختص کیا،

باقی کو تو کسی جماعت کی ہمت نہیں اتنی بڑی گراؤنڈ میں جلسے کی، باقی تو سب کی کانپیں ٹانگتی ہیں، مگر عمران خان بار بار یہاں جلسے کرتے ہیں، اسد عمر نے کہاکہ ٹیم نے ساری رات کام کیا ہے اور بہترین انتظامات ہوچکے ہیں،

لاہور میں خان صاحب سے کہا کہ پاکستان کے گراؤنڈز آپ کے جلسوں کیلئے چھوٹے پڑ چکے ہیں، آج مخلوق زیادہ آئے گی اور جگہ کم پڑ جائے گی،سب منتظمین سے گزارش ہے کہ وقت پر اپنے جلوسوں کے ہمراہ پہنچیں،