ایران میں6اعشاریہ 5شدت کا زلزلہ، پانچ افراد ہلاک

 
0
101

اسلام آباد 02 جولائی 2022 (ٹی این ایس): کئی ممالک میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف پیدا کردیا، ایران میں پانچ افراد ہلاک اور معتدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایران اور متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئےگئے، جس کی شدت 6 اعشاریہ5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یہ جھٹکے سعودی عرب، قطر، عمان، افغانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

دیگر کسی ملک سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ایران میں پانچ افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

یو اے ای کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے مطابق، ہفتے کے روز جنوبی ایران میں پانچ زلزلے آئے، جن کی شدت 4.3 سے 6.3 تک تھی۔ اتھارٹی کے مطابق دو زلزلوں کی شدت 6.3 تھی، جو بالترتیب صبح 1.32 اور صبح 3.24 پر محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ بحرین، سعودی عرب، عمان، پاکستان، قطر اور افغانستان سمیت کئی دوسرے ممالک متاثرہ ہوئے ہیں۔