میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنا نام اپنے بل پر کمائیں، شاہ رخ خان

 
0
575

ممبئی اگست 6(ٹی این ایس) : بولی وڈ میں طویل عرصے سے اقربائ پروری پر بحث جاری ہے، تاہم بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔شاہ رخ، جن کے خاندان کا کوئی شخص انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق نہیں رکھتا اور وہ خود بے انتہا محنت کرکے بولی وڈ میں اس مقام تک پہنچے ہیں، نے بتایا کہ وہ اس بحث کو سمجھ ہی نہیں پارہے، اس لیے اس پر کسی قسم کی رائے کا اظہار نہیں کریں گے۔ ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے اس حوالے سے بتایا کہ ’مجھے اقربائ پروری سمجھ نہیں آتی، میں دہلی سے تعلق رکھنے رکھنے والا ایک لڑکا ہوں جو 25 سال کی عمر میں ممبئی ا?یا، یہاں سب نے مجھے پیار دیا اور قبول کیا، اس لیے مجھے اس بحث کی کوئی سمجھ نہیں‘۔

شاہ رخ نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے اپنا نام اپنے بل پر کمائیں، اگر وہ ایک اداکار یا فلم ساز بننا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے‘۔واضح رہے کہ شاہ رخ کی شادی گوری خان سے ہوئی اور ان کے تین بچے آریان، سوہانہ اور ابرام ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’جب میں نے اقربائ پروری کے بارے میں سنا، تو مجھے اس لفظ کی سجھ ہی نہیں آئی، پھر میں اس پر ہاں یا ناں کیسے کہہ سکتا ہوں ‘ خیال رہے کہ بولی وڈ میں اقربائ پروری کی بحث کا آغاز اداکارہ کنگنا رناوٹ نے شو ‘کافی وِد کرن’ میں کیا تھا، جہاں انہوں نے کرن جوہر پر ایسا کرنے کا الزام لگایا تھا۔تاہم بعد ازاں کرن جوہر نے انہیں ایک شو میں بولی وڈ چھوڑنے کا مشورہ دیا، جس پر کنگنا نے کرن کو اپنے ایک بیان میں کرارا جواب دیا۔