اہلیان گوادر کا افواج پاکستان کے ساتھ گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک یادگار دن

 
0
141

اسلام آباد 04 جولائی 2022 (ٹی این ایس): گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد بشمول خواتین، بچوں اور خاص طور پر گوادر کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے افواج پاکستان کے ساتھ ایک بھر پور دن گزارا۔ یہ پروگرام خاص طور پر لوگوں میں افواج پاکستان کے معمول کے کام ، ان کی تنظیم، تربیتی پہلو اور دفاعی صلاحیت سے روشناس کرانےکےلئیے منعقد کیا گیاتھا۔ کرکٹ اسٹیڈیم کو قومی پرچم اور رجمنٹل رنگوں سے سجایا گیاتھا- دن بھر جاری رہنے والے اس پروگرام میں پاک فوج، پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے مختلف اسٹالز لگائے گئے جن پر فوجی اسلحہ اور مواصلاتی آلات کی نمائش کے علاوہ روایتی ملبوسات، دستکاری، فیس پینٹنگ اور کھانے پینے کی اشیا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
اس موقع پر پاک فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین کی جانب سے پیشہ روانہ مہارت اور چستی کا مظاہرہ کیا گیا- شرکا نے وال آف ایکسپریشن پر افواج پاکستان سے عقیدت کا اظہار بھی کیا۔ پاک فوج اور پاک بحریہ کےببینڈز نے ملی نغموں کی مسحور کنُ دھنیں بجا کر شرکا کے جذبہ حب الوطنی کو ابھارا۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے مسلح افواج کے حوصلے، عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا اور افواج پاکستان کے متعلق آگاہی کا موقع فراہم کرنے پر اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر شرکا با لخصوص نوجوان بہت پرجوش نظر آئےاور انہوں نے اس دن کو اپنی زندگی کا یادگار دن قرار دیا۔