سہالہ پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیا تین موٹر سائیکل برآمد

 
0
138

اسلام آباد 14 جولائی 2022 (ٹی این ایس): سہالہ پولیس نے موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیا تین موٹر سائیکل برآمد ۔

ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کی ھدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اے ایس پی بینش فاطمہ نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائی عمل لانے کی ھدایت جاری کی ۔

جس پر SHO تھانہ سہالہ کی زیرنگرانی زاہد چٹھہ ASI نے ہمراہ پولیس ملازم چوہدری طاہر محمود سمیت دیگر پولیس ٹیم کے ملزم طفیل نامی موٹر سائیکل چور گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

علاقہ تھانہ سہالہ کی حدود سے چوری ہونے والے 3 موٹر سائیکل برآمد ۔