وزارت عظمیٰ سے تاحیات نااہلی کے بعد نواز شریف جمہوری نظام کا قلع قمع چاہتے ہیں ،عمران خان

 
0
283

اسلام آباد اگست6(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ سے تاحیات نااہلی کے بعد نواز شریف جمہوری نظام کا قلع قمع چاہتے ہیں عدالت کے فیصلے کو جھٹلا کر شریف خاندان عدالتی نظام تباہ کرنا چاہتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتورا کے روز اپنے جاری بیان میں کیا عمران خان نے نواز شریف کے کاروان سمیت لاہور جانے کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے شریف خاندان اعلیٰ عدالت کے فیصلے کو جھٹلا کر عدالتی نظام کے ساتھ ملک کے دیگر اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور ملک میں انتشار پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اخلاقی برتری سے حکومت کی جاتی ہے اور کرپشن بے نقاب ہونے پر نوازشریف حکومت کرنے کا جواز کھوبھیٹے تھے مگر پھر بھی سیٹ کا چسکا اُن کو ابھی تک نہیں بھول سکا