بھارت کو شکست دینے کے بعد آصف اور نواز کی دلچسپ ویڈیو

 
0
156

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب محمد نواز اور آصف علی کی بھارت کو ہرانے کے بعد بنائی گئی دلچسپ ویڈیو جاری کردی گئی جو وائرل ہوگئی۔ 

دبئی میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز آصف علی اور محمد نواز نے ایک دلچسپ ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں آصف علی کہتے نظر آرہے ہیں کہ ’اور کچھ میرے لائق‘، جس کے جواب میں محمد نواز کہتے ہیں کہ ’آصف علی، نام یاد رکھیے گا۔‘

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی، بھارت کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے ہدف کو پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا۔

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا۔