یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

 
0
111

ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوگی، اس کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی تقریبات منعقد ہوں گی۔

جنگ ستمبر کے غازیوں اور شہیدوں نے جرأت و بہادری کی وہ لازوال داستانیں رقم کیں جو رہتی دنیا تک یاد رہیں گی۔ جنگ میں بھارت کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی تھی۔