اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ مارگلہ پولیس ٹیم نے ایف ایٹ میں نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری کی واردات کرنے والے چھ ملزمان گرفتار کرلئے، سات کروڑ سے زائد مالیت کے سامان میں قیمتی اشیاء اور نقدی برآمد کرلی، مارگلہ پولیس نے نواب آف بہاولپور فیملی کے گھر چوری کی واردات میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے سات کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ،قیمتی اشیاءاور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاون جاری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے





















