بھارتی بیٹسمینوں کے بعد اداکارہ نے بھی نسیم شاہ کو نوٹس کرلیا

 
0
627

ایشیا کپ میں بھارتی بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی نسیم شاہ کو نوٹس کیا۔ اس کا اندازہ ان کی انسٹاگرام اسٹوری سے لگایا جاسکتا ہے۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ویڈیو ایڈٹ کر کے انسٹاگرام پر پوسٹ کردی۔

بھارتی اداکارہ نے نسیم شاہ کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے اس کے ساتھ اپنی ویڈیو جوڑ کر اسے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔

اروشی روٹیلا کی جانب سے ایسا کرنے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔