شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے شروع ہوگا

 
0
209

شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ازبکستان کے شہر سمرقند میں آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیراعظم سائیڈ لائنز پر دیگر رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے اور رواں ہفتے کے آخر میں لندن جائیں گے، جہاں وہ (ن) لیگ کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم 19ستمبر کی شام لندن سے نیویارک روانہ ہوں گے جہاں انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنا ہے۔