اربوں روپے لوٹنے والے آج تک نہیں پکڑے گئے۔آئین توڑنے والوں کوکیوں سزانہ دی گئی؟ محمد نوازشریف

 
0
433

اسلام آباد اگست 6(ٹی این ایس): مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ معلوم ہے میرے ساتھ کیا ہونیوالا ہے،تاہم اداروں سے ٹکراؤکا حامی نہیں سازش سے پردہ اٹھاؤں گا، احتساب کے نام پراستحصال کیاگیامگرجھکوں گا نہیں،آئین توڑنے والوں کوکیوں سزانہ دی گئی؟ کیا پورے پاناما کیس میں میرے ہی خاندان کا نام تھا؟ عوام نے عدالتی فیصلے کوتسلیم نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق آج پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں سابق وزیراعظم نوازشریف سے جڑواں شہروں کی تاجربرادری اور ن لیگی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔تاجربرادری نے نوازشریف سے مکمل اظہاریکجہتی کایقین دلایا،نوازشریف نے اس موقع پرحنیف عباسی، میئراسلام آباداور طارق فضل چوہدری کوکارکنان کومتحرک کرنے کی ہدایت بھی کی۔ن لیگ کے قائد نوازشریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ احتساب کے نام پراستحصال کیاگیامگرجھکوں گا نہیں۔عوام نے مینڈیٹ دیاہے سویلین بالادستی کوتسلیم کیاجاناچاہیے۔قانون کی حکمرانی پریقین رکھتاہوں۔

اسی لیے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا۔لیکن عوام نے اس فیصلے کوتسلیم نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے لوٹنے والے آج تک نہیں پکڑے گئے۔آئین توڑنے والوں کوکیوں سزانہ دی گئی؟کیاپورے پاناما کیس میں میرے ہی خاندان کانام تھا؟انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ میرے ساتھ آگے کیاہونے والاہے۔لیکن میں جھکوں گانہیں بلکہ سازش سے پردہ اٹھاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ نیب میں کرپشن کیسزجاتے ہیں ،مگرمیراکیس بھیج کرنگرانی بھی ہوگی۔