چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت

 
0
498

اسلام آباداگست 6(ٹی این ایس) پاکستانی چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی جو صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی غرض سے ایران کے 5 روزہ دورے پر گزشتہ روز تہران پہنچے ہیں، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ: “پاکستانی قوم اور حکومت کیجانب سے دوستی کا پیغام لایا ہوں”۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا مقصد ایرانی قوم اور حکومت کو پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے دوستی کا پیغام پہنچانا ہے۔

رضاربانی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سینیئر رکن احمد امیرآبادی نے پاکستانی چیئرمین سینیٹ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔رضا ربانی نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی ڈاکٹر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور دوطرفہ تعلقات پر مذاکرات کے لئے پانچ روزہ سرکاری دورے پر تہران میں ہیں