اسلام آباد اگست 6(ٹی این ایس):عالمی سطح پر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث بے نظیر ایئر پورٹ راولپنڈی کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاؤن ہوگیا اوربےنظیر بھٹو ایئرپورٹ پر 8 قومی وبین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
فلائٹ انکوائری کے مطابق بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پر منسوخ کی گئی پروازوں میں اسلام آباد سے دبئی جانے والی نجی پرواز پی اے 210 اور مانچسٹر جانے والی قومی پرواز 701 بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ بھارت سے فرانس جانے والی کیبل میں جدہ کے قریب تکنیکی خرابی اب تک دور نہ کی جاسکی جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ معمول پر نہ آسکی۔
کیبل میں خرابی کے باعث مختلف ایئرپورٹوں پرفلائٹ شیڈول متاثر ہوئے جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ اسپیڈ میں آج قدرے بہتری کا امکان ہے