مسلم لیگ (ن) نائب صدر جرمنی ندیم مغل کی اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے اور ملک میں واپس آنےپر مبارکباد

 
0
912

راولپنڈی ()مسلم لیگ (ن) نائب صدر جرمنی ندیم مغل نے اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ کا حلف اٹھانے اور ملک میں واپس آنےپر مبارکباد دیتے ہوئے کہا اسحاق ڈار کے آنے سے ملک کی معیشت بہتر ہو گی اور ڈالر میں کمی آئے گی جس سے ملک میں خوشحالی اور ترقی ہوگی کیونکہ اس ملک کی جو تبائی عمران خان نے کی ہےاس کو اسحاق ڈار بہتری لانے میں کامیاب ہونگے اور انشاءاللہ اب ملک پاکستان ایک ترقیاتی ملک بنے گاجس طرح سے ملک کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اس وقت جو ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی ہے وہ عمران خان کے دورے حکومت میں جو آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے معاہدے تھے جو اس نے پورے نہیں کیے جس کا اثر اس ملک کی غریب عوام پر پڑا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ عمران خان نے لیا تھا جو ایک روپیہ بھی اس ملک کی ترقی اور غریب عوام پر نہیں لگ وہ سارا پیسہ کرپشن کر کے آج عوام کے سامنے صادق آمین بنے بیٹھے ہیں لیکن عوام
نے عمران خان کا فریبی چہرہ جان چکی ہے اب عوام عمران خان کی باتوں میں آ نے والی نہیں ہے