مریم نواز شریف آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گی

 
0
123

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گی۔

مریم نواز کے سیاسی سیکریٹری زیشان ملک کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

زیشان ملک کا اپنے ٹوئٹ میں بتانا ہے کہ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف آج شام 4:30 پر اہم پریس کانفرنس کریں گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی ہے جس کے بعد مریم نواز کا بیرون ملک جانے امکان ہے۔