پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا طبی معائنہ ، فٹ قرار

 
0
75

پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کا طبی معائنہ مکمل، پمز اسپتال نے اعظم سواتی کو میڈیکلی فٹ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کا طبی معائنہ مکمل، پمز ہسپتال نے اعظم سواتی کو میڈیکلی فٹ قراردیدیا،اعظم سواتی کا چاررکنی میڈیکل بورڈ نے طبی معائنہ کیا۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی جسمانی اورذہنی طورپرتندرست ہیں ،اعظم سواتی کے دل میں 3 سٹنٹ لگے ہوئے ہیں،اعظم سواتی دل کے امراض کی ادویات لے رہے ہیں، انکے الٹراساونڈ، ای سی جی اور ایکسرے کیے گئے ہیں
امراض قلب کی وجہ سے اعظم سواتی سال 2016 میں اسپتال زیر علاج رہے ہیں، سال 2016 میں اعظم سواتی کی اینجیوپلاسٹی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اعظم سواتی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی تھی۔