ڈالر آج مزید سستا ہو گیا

 
0
179

مریکی ڈالر گزشتہ روز سے ایک بار پھر آہستہ آہستہ اپنی قدر کھونے لگا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 219 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے 90 پیسے کا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کا منفی آغاز

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42286 پر آ گیا ہے۔