لانگ مارچ کی تیاریاں،عمران خان پشاورکے دورے پر روانہ

 
0
203

حقیقی آزادی کی تحریک کے حتمی مرحلے اور اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کا معاملہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔عمران خان کے ایک روزہ دورۂ پشاور کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

چیئرمین تحریک انصاف اب سے کچھ ہی دیر میں پشاور روانہ ہوں گے ۔دورۂ پشاور کے دوران چیئرمین تحریک انصاف تنظیمی ذمہ داران اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف نشتر ہال میں وکلاء کے بڑے کنونشن سے بھی مخاطب ہوں گے

دورۂ پشاور کے دوران پختونخوا سماجی میڈیا ٹیم کے ذمہ داران اور ایکٹیوسٹس بھی چیئرمین عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے

تنظیمی ذمہ داران اور قائدین چیئرمین تحریک انصاف کو حقیقی آزادی کی تحریک کے اہم ترین مرحلے کی تیاریوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کریں گے