پی ٹی آئی کا احتجاج، وفاق کا گورنر ہاوس پنجاب کی سکیورٹی اپنے ذمہ لینے پر غور

 
0
138

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے پرتشدد احتجاج کے بعد وفاقی حکومت نے گورنر ہاس پنجاب کی سکیورٹی اپنے ذمہ لینے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس لاہور کا انتظام وفاق کو دینے کی تجویز دیدی گئی، گورنر ہاوس لاہور کی سکیورٹی رینجرز یا ایف سی کو دی جا سکتی ہے، تجویز لاہور میں احتجاج کے باعث دی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ متعلقہ اداروں سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے، اداروں کی حتمی رائے کے بعد وفاقی اداروں کی سکیورٹی تعینات کرنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔