اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری

 
0
78

زیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پریمیم پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانیکی منظوری دی گئی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی شرط پرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ہائی اوکٹین پیٹرول پر 16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہو جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری موخر کردی گئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اوکٹین پر 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی عائد تھی، آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ہائی اوکٹین پر فل پٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔