کراچی پولیس کی نفری نے پی ٹی آئی کے پرامن مارچ پر چڑھائی کردی، پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کی گئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر بھی زخمی ہوگئے ہیں۔
جناح اسپتال سے شارع فیصل آنے والا راستہ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے جبکہ کارکنان نے شارع فیصل کا دوسرا ٹریک بھی بند کردیا۔ ریجینٹ پلازہ کے قریب کارکنان کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے مظاہرین پر شیلنگ کی گئی جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کردیا جبکہ خواتین کارکنان کی بھی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔
شاہراہ فیصل پر پولیس کی لاٹھی چارج اور بھگدڈ سے پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر زخمی ہوگئے جبکہ شارع فیصل پر پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کوحراست میں لے لیا گیا۔