راجن پور ضلع میں محرم الحرام کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان مرتب

 
0
310

راجن پور،ستمبر 13 (ٹی این ایس):  ضلع پولیس نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی کا منصوبہ ترتیب دے دیا ہے۔

پولیس کے ترجمان  نے منصوبہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں کل 535 مجالس اور 217 جلوس برآمد ہونگے۔ جن کی مکمل حفاظت اور کڑی نگرانی کے لیے 1300 سے زائد پولیس آفیسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ 25 ایلیٹ پولیس کی ٹیمیں بھی ان مجالس اورجلوس کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔