کرکٹ کا بخار،قذافی اسٹیڈیم میں آج پھر کرکٹ کا میلا سجے گا

 
0
451

اسلام آباد: ( ٹی این ایس) لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج بھی کرکٹ کا میلا سجنے والا ہے اور شا ئقین آج بھی چوکے اور چھکوں کی بارش ہونے کی امید کرتے ہیں ۔
لاہوری کل کے مقابلے میں آج کہیں زیادہ پر جوش ہیں ،انکا کہنا ہے کہ اگرچہ کل پاکستان کی عالمی الیون کے خلاف میچ میں جیت پر وہ خوش ہیں ، تاہم اس سے کہیں زیادہ ان کے لیے یہ بات اہم ہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی ہو رہی ہے ، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس پر خوش ہیں کہ پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر ہورہی ہے ، انھوں نے ورلڈالیون میں شامل کئی ممالک سے وابستہ کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان آکر پاکستان کا مان بڑھا دیا ہے۔