عمران خان کل واپس وطن پہنچ کر ریلی کی قیادت کرینگے

 
0
314

لاہور ،ستمبر 13 (ٹی این ایس):  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کل بیرون ملک سے وطن واپس پہنچ کراین اے 120کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کرینگے ۔

عمران خان اپنے دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ 9ستمبر کو لندن روانہ ہوئے تھے جہاں ایک پاکستانی ارب پتی تاجر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد وہ ترکی روانہ ہوگئے تھے ۔ وہ کل وطن واپس پہنچیں گے اور فوری طور پر این اے 120کے ضمنی انتخابی مہم میں شامل ہو جائیں گے۔ اس  سلسلہ میں عمران پہلے پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے اور بعد ازاں   ایک ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔ لاہور میں سیاسی سرگرمیں کے دوران وہ داتا دربار پر حاضری بھی دیں گے۔