ٹی 20 ورلڈکپ،انڈر ڈاگ پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈارک ھارس ثابت ہوگی

 
0
214

اسلام آباد 19 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں ڈارک ھارس ثابت ہوگی انڈر ڈاگ پاکستانی ٹیم کے کیلئے ورلڈکپ کے دوران کوئی پریشر نہیں۔دفاعی چیمئین ویسٹ انڈیز کووارم اپ میچ میں ہرانے کے بعد پاکستانی ٹیم کے حوصلے مزید بلندہیں ۔پاکستان کے شائقین کرکٹ کو ورلڈکپ جیتنے سے زیادہ فکر بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی کی لگی ھوئی ھے ہر جگہ موضوع بحث پاک بھارت ٹاکراھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ اور ورلڈ کپ جیتنا چاہتے ہیں، جو ٹیم بھی پریشر ہینڈل کرے گی وہ جیتے گی۔ہ تمام کھلاڑی پرفارم کر کے ٹیم میں آئے ہیں، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہو گا، جونئیر اور سینئرز کو ساتھ لے کر چلیں گے جبکہ میرے اور رضوان پر ذمہ داری ہے،میں اور محمد رضوان ٹی 20ورلڈ کپ میں اوپننگ کریں گے ۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک میچ ونرز ہیں جبکہ ہمارا پلان یہی ہے کہ میں اور رضوان اوپننگ کریں۔

مجھے تمام کھلاڑیوں پر یقین ہے کہ یہ سب کھلاڑی میچ ونر ہیں۔واضح رہے کہہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 24اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اب تک 177ٹی 20میچ کھیلے ہیں جن میں سے 106میچ جیتے جبکہ 63 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس فہرست میں بھارت کی ٹیم دوسرے نمبر پر جس نے 145 ٹی 20 میچ کھیل کر89 میں کامیابی سمیٹی اور49 میں ہار اس کا مقدر بنی۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 150 ٹی 20 میچ کھیل کر 73 جیتے جبکہ 65میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 ٹی 20 میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے ایک جیتا اور 6 میں شکست ہوئی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 14 ستمبر 2007 کو کھیلا گیا جو کہ برابر رہا تھا۔ٹی 20 ورلڈکپ 2007 میں بھارت نے 141 رنز بنائے جبکہ پاکستان نے سکور لیول کردیا تھا۔14 ستمبر 2007 میں ڈربن میں کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں محمد آصف نے 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کی تھیں جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 24ٹی 20 میچ کھیلے گئےجن میں سے قومی ٹیم نے 14جیتے اور 10 ہارے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ میں 5 بار مدمقابل ہوئیں جبکہ ٹی 20 ورلڈکپ میں 5 میچز میں سے پاکستان نے 3 جیتےاور 2 ہارے،پاک کیوی ٹی 20 مقابلےمیں زیاد سے زیادہ 201 رنز بنے اورکم سے کم ٹوٹل 100 رنز کا تھا جو 13 جون 2009 کو بنا۔پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں اب تک صرف ایک مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں،اس میچ میں شاہینوں نے افغانیوں کو 6وکٹوں سے شکست دی تھی،کپتان محمد حفیظ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستانی ٹیم کا میچ دیکھنے کے بھارتی ٹیم کپتان ویرات کوہلی کے ھمراہ گراونڈ پر موجود تھی جن کی موجودگی میں بابر اعظم نے نصف سنچری سکور کرکے طبل جنگ بجادیا۔ کوہلی الیون کی چار سال قبل چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی بری شکست سے ابھی تک نیندیں حرام ہیں ٹی 20 ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کے ہائی وولٹیج میچ سے پہلے بھارت نے ‘گیم آف شیم’ شروع کر دی ، پاکستان کے خلاف سیاسی ایشو بنا کر روکنے کی باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

پورا بھارت بی سی سی آئی پر زور ڈال گا کہ پاکستان سے میچ نہ کھیلا جائے، بھارتی وزیر نے پاک بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہےپاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 میچ منسوخی کامطالبہ نے زور پکڑ گیا ہے بھارتی وزیر راج سنگھ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ میچ منسوخی پر دوبارہ غور کرے کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات اچھے نہیں ہیںٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان سے نہ کھیلنے کا یہ واویلا بھارتی میڈیا کا ہے۔سوشل میڈیا پر بنائے گئے ہیش ٹیگ ’’بین پاک کرکٹ‘‘ کو خبروں، تبصروں اور من گھڑت تجزیوں سے کرکٹ دشمنی کا زہر اگلا جا رہا ہے۔بھارتی سورماؤں کو آفریدی اور حیدر کرکٹر نہیں شاہین اور حتف میزائل لگ رہے ہیں۔ انڈین ٹیم بابراعظم الیون کو قابو کرنے کے نسخے ڈھونڈ رہی ھے۔انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ شروع ہونے سے پہلے ، بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی اکیڈمی دبئی پہنچی ، جہاں پاکستانی کپتان بابر اعظم بیٹنگ کر رہے تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے دوران بھارتی کمنٹئٹر لکشمن بھی بابر اعظم کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکے انہوں نےکہا” ٹائمنگ بابر اعظم کی طاقت ہے ، وہ گیند کو ٹائم کرنے میں ناقابل یقین حد تک بہترین ہے” وارم اپ میچ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی,کپتان بابر اعظم 50 جبکہ فخر زمان نے 46 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی,

ایک طرف پاکستانی کپتان بابر اعظم نے شاندار 50 رنز سکور کیے,دوسری طرف بھارتی کپتان وہرات کوہلی نے 13 بال پہ 11 رنز بنائےویلڈن ٹیم پاکستان ، میگا ایونٹ کا افتتاح جیت کیساتھ کیاہےگو کہ یہ وارم اپ میچ تھا لیکن جیت سے اعتماد آتا ہے,انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم کے تقریباً تمام ہی اہم بولرز نے اس پریکٹس میچ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بولنگ میں اپنی نمایاں کارکردگی پیش کی۔شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف نے دو دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بناسکی۔دفاعی چیمئین ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہیٹمیئر 28، کیرون پولارڈ 23 اور کرس گیل 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹاس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کرتے۔پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے مدمقابل ہوگی,ٹیم پاکستان مشن ٹی 20 کا آغاز 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ سے کرے گی۔میگا ایونٹ میں قومی کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا وارم اپ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جس میں حریف ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے اور 131رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے صرف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کالی آندھی کی جانب سے شمرون ہٹمائر28اورکیرون پولارڈ23سکور بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی،حسن علی اور حارث رؤف نے 2،2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔دبئی میں کھیلے گئے پاکستان کے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ گرین شرٹس کی کپتانی بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان،آصف علی،فخر زمان،حیدر علی،حارث رؤف،حسن علی،عمادوسیم،محمد حفیظ،محمد نواز،محمد رضوان،محمد وسیم،سرفراز احمد،شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل تھے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 24اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی,آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں آئرلینڈ،نیدر لینڈ،سکاٹ لینڈ اور سری لنکا نے کامیابی سمیٹی۔متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )ٹی 20ورلڈ کپ میں وارم اپ میچز کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں آئرلینڈ کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 33رنز کی شکست سے دوچار کیا۔ وارم اپ میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاپوا نیو گنی کو39رنز سے مات دیدی۔اس طرح سری لنکا نے وارم اپ میچز میں دوسری فتح اپنے نام کی۔فاتح ٹٰیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان162رنز بنائے ،ہدف کے تعاقب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 123سکور بناسکی۔دبئی میں کھیلے گئے ایک اور وارم اپ میچ میں نیدر لینڈ کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد عمان کو 4رنز سے پچھاڑ دیا۔نیدر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر بدقسمتی سے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 165سکور بناسکی اور 4رنز کی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ ٹی 20ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 19رنز سے زیر کرلیا۔سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر 203رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر وہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بناسکی،اس طرح اسے 19رنز کی شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ابوظہبی میں کھیلے گئے

میچ میں آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 3وکٹوں کے نقصان پر 177رنز بنائے ،جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور144سکور بناکر آؤٹ ہوگئی۔فاتح ٹیم کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے ناقابل شکست 88رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،ان کی اننگز میں 8چھکے اور 3چوکے شامل تھے۔ٹی 20ورلڈ کپ میں تاریخ رقم ہوگئی،آئرلینڈ کے فاسٹ باؤلر کرٹس کیمفر نے مسلسل چار گیندوں پر 4وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور وہ اس فارمیٹ میں تیسرے باؤلر بن گئے جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ ٹی 20فارمیٹ کی کرکٹ میں 19ایسے باؤلر ہیں جنہوں نے ہیٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اب تک ہونے والے ٹی 20کرکٹ کے ریکارڈز پر نظر دوڑائی جائے تو یہ تیسرا موقع ہے جب کسی باؤلر نے 4گیندوں پر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے سری لنکا کے لاستھ ملنگا اور افغانستان کے راشد خان نے یہ اعزاز اپنے نام کیاتھا۔ٹی 20کرکٹ کی سب سے پہلی ہیٹرک سابق آسٹریلوی باؤلر بریٹ لی نے اپنے نام کی تھی ،انہوں نے ہیٹرک بنگلہ دیش کے خلاف 2007 میں کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں کی جبکہ سری لنکا کے لاستھ ملنگا وہ واحد باؤلر ہیں جنہوں نے مختصر فارمیٹ میں ایک سے زائد مرتبہ ہیٹرک کرنے کا موقع حاصل کیا۔ٹی 20کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے پہلی ہیٹرک کی جنہوں نے مسلسل 3گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے یہ اعزاز حاصل کیا،پاکستانی میڈیم پیسر کی جانب سے 27اکتوبر 2017کو سری لنکا کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ حاصل کیا گیا۔گرین شرٹس کے نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین نے پاکستان کی جانب سے دوسری ہیٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا،انہوں نے یہ ریکارڈ سری لنکا کے خلاف ہی 5اکتوبر 2019میں حاصل کیا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار بریٹ لی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20کرکٹ کی پہلی ہیٹرک 16ستمبر 2007میں اپنے کی۔ٹی 20کرکٹ کے فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے جیکب اورم نے 2ستمبر 2009 میں سری لنکا کے خلاف مسلسل 3گیندوں پر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہیٹرک کی۔

کیویز کی جانب سے دوسری ہیٹرک ٹم ساؤتھی نے پاکستان کے خلاف میچ میں 26دسمبر 2010کو ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کی جانب سے لاستھ ملنگا نے دنیائے ٹی 20کرکٹ کی سب سے زیادہ ہیٹرک کی ،پہلی ہیٹرک انہوں نے بنگلہ دیش جبکہ دوسری نیوزی لینڈ کے خلاف کی۔آئی لینڈرز کی جانب سے تھسارا پریرا دوسرے باؤلر ہیں جنہوں نے ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور انہوں نے یہ ہیٹرک بھارت کے خلاف کی۔اکیلا دھننجایا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیٹرک کی۔ٹی 20کرکٹ فارمیٹ میں راشد خان بھی ایسے باؤلر ہیں جنہوں نے مسلسل 4گیندوں پر 4وکٹیں حاصل کیں،انہوں نے یہ اعزاز آئرلینڈ کے خلاف حاصل کیا۔ٹی 20ورلڈ کپ کی میزبان کرکٹ ٹیم عمان کے فاسٹ باؤلر خاور علی نے نیدرلینڈ کے خلاف ہیٹرک کرنے کا موقع حاصل کیا۔برمودا کرکٹ ٹیم کے خلاف پاپوا نیو گنی کے نارمن وانوا نے ٹی 20کرکٹ کی ہیٹرک کی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے دیپک چاہر نے بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل تین گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہیٹرک کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باؤلر ایشٹن ایگر نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ہیٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ٹی 20کرکٹ میں مالٹا کی کرکٹ ٹیم کے وسیم عباس نے بیلجیئم کے خلاف میچ میں مسلسل 3گیندوں پر 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بیلجیئم کرکٹ ٹیم کے شیراز شیخ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالٹا کے خلاف میچ میں ہیٹرک کرکے فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔آسٹریلیا کے نیتھن ایلس نے بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹرک کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔کینیا کرکٹ ٹیم کے ایلجاہ اوتینو نے ٹی 20کرکٹ کی دنیا میں بنگلہ یوگنڈا کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے ہیٹرک بنائی۔مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں گھانا کرکٹ ٹیم کے کوفی باگابینا نے سیشلز کے خلاف تین کھلاڑیوں کو مسلسل تین گیندوں پر پویلین کی راہ دکھائی۔ٹی 20ورلڈ کپ میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے آئرلینڈ کے فاسٹ باؤلر کرٹس کیمفر نے نیدر لینڈ کے خلاف میچ میں مسلسل 4گیندوں پر 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ہیٹرک کرنے والے کھلاڑیوں میں اپنا نام لکھوایا۔