اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ سامنے آگئی

 
0
164

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کے لیے تبدیل شدہ تاریخ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 31 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔اس سے قبل الیکشن کمیشن نے جون میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردئیے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی درخواست دی تھی۔درخواست میں عدالت سے اسلام آباد میں یونین کونسلزکو بڑھانے اور نئی حلقہ بندیوں کے مطابق انتخابات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔31دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تقریباً10 لاکھ ووٹرز اپنے نمائندوں کو منتخب کریں گے۔