تحریک ِانصاف کے رہنماؤں کا اجلاس، الیکشن 2018 کے پیشِ نظر اندرونی اختلافات کے خاتمے پر تبادلہ خیال

 
0
663

اسلام آباد،اکتوبر 13 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ایک ا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جہانگیرترین نے کی۔

اجلاس میں اسد عمر، شیریں مزاری، شہریار آفریدی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں الیکشن 2018 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی معاملات اور خاص طور پر پارٹی کے اندرونی اختلافات پر تبادلہ خیال اور آئندہ انتخابات سے قبل پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنےکی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔