ٹی ٹوٹئنی سیمی فائنل، قومی اسکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ

 
0
135

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوگیا۔

سڈنی روانہ ہوتے وقت ہوٹل کے باہر شائقین نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں اور آٹو گراف لیے۔

رپورٹس کے مطابق سڈنی میں آرام کے بعد قومی ٹیم کل پریکٹس سیشن شروع کردے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 9 نومبر (بدھ) کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے میدان میں 10 نومبر (جمعرات) کو مدِ مقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستانی ٹیم بنگلادیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔