سابق گورنر سندھ عشرت العباد خان کا پیرپگاڑا سے ٹیلیفونک رابطہ

 
0
155

حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا سے سندھ کے سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اتوار کی شب دبئی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان نصف گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت کے دوران ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا –

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ اس وقت ملک جس نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اس میں تمام سیاسی قوتوں کو تحمل اور سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے-

 پیر پگاڑا نے سابق گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں سوچنے کا ہے –

 پیر پگاڑا نے کہا کہ افواج پاکستان ملک و قوم کے تحفظ کی ضامن ہیں، اگر ہماری پاک فوج کمزور ہوئی تو پاکستان بھی مستحکم نہیں رہ سکتا –

 پیر صاحب پگاڑا نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کی ہر سطح پر بھرپور حمایت اور مدد کریں گے کیونکہ ہمیں اپنی سیاست کی نہیں صرف پاکستان کی سلامتی اور فیڈریشن کے استحکام کی فکر ہے-