عمران خان پر حملہIG پنجاب کو FIR درج کرنے کا حکم

 
0
104

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار کو چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاءبندیال نے اپنے حکم میں آئی جی پنجاب سے کہا کہ 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج کریں ورنہ سو موٹو لیں گے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار نے جواب دیا کہ حکومتِ پنجاب نے ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کریمنل جسٹس سسٹم کے تحت پولیس خود ایف آئی آر درج کر سکتی ہے، 90 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر گیا اور ابھی تک ایف آئی آر ہی درج نہیں ہوئی، فی الحال ازخود نوٹس نہیں لے رہے، 24 گھنٹے میں ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو سوموٹو لیں گے۔