حکومت کا خوف بڑھتا، فیصلے بدلتے جا رہے ہیں: اسد عمر

 
0
88

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کا خوف بڑھتا جا رہا ہے، فیصلے بھی بدلتے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں، اب فیصلہ ریاست نے کرنا ہے۔

اسد عمر نے سوال اٹھایا کہ کیا ریاستی ادارے اپنا کردار ادا کریں گے؟ کیا سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے اعظم سواتی کو انصاف ملے گا؟

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اہلیہ کے ساتھ میری ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بیٹی کو بھیجی گئیں، جو افسوس ناک عمل ہے۔