سی ڈی اے ملازمین اور ان کی فیملی کیلئے اچھی خبر

 
0
117

سی ڈی اے ملازمین اور انکے خاندان والوں کے لیے اچھی خبر، سی ڈی اے ہسپتال میں سروسز میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی ڈی اے ہسپتال ڈاکٹر فضل مولا کی کوششوں سے جدید پتھیالوجی لیبارٹری کو مکمل کیا گیا جس کا افتتاح چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن عثمان یونس نے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فضل مولا نے چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس قبل بہت سے ٹیسٹ باہر سے کروائے جاتے تھے تاہم جدید لیبارٹری کے باعث اب تمام ٹیسٹ یہیں پرکیے جائیں گے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے جدید لیبارٹری کے قیام کو سراہا اور ملازمین کو مزید صحت کی سہولت کے لیے اقدام اٹھانے کی بھی ہدایت کی ۔

Image