لندن میں وزیراعظم کی طبیعت ناساز، وطن واپسی موخر کردی

 
0
127

وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث اپنی پاکستان روانگی موخرکر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف لندن گئے تھے اور انہیں گزشتہ روز پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا قیام ایک روز کے لیے بڑھا دیا تھا جس کے بعد انہیں آج وطن کے لیے روانہ ہونا تھا۔
تاہم وطن واپسی کے لیے ائیر پورٹ روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی، وزیراعظم کو ائیرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ناساز طبیعت کے باعث فیملی نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا جس کے باعث انہوں نے اپنی پاکستان روانگی موخرکر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف دو روز مزید لندن میں قیام کریں گے، اب وزیراعظم آج یا کل رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے لندن میں قیام کے دوران متعدد ملاقاتیں کی جس میں ملکی سیاست اور نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی۔