خودکار اور جدید ترین سمارٹ ہومز کیلئے ہو اوے اور ایم جی ایچ میں معاہدہ

 
0
111

کراچی( ) ایم جی ایچ پاکستان نے ہو اوے کے اشتراک سے سمارٹ ہومز اور کمیونٹی پروویژنز کے ذریعے ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے کا آغاز کر دیا ۔اس کا مقصد سمارٹ کمیونٹی پروجیکشن آٹومیشن کی سہولت کو بہتر بناتا ہے، وائی فائی 6 پر مبنی کنیکٹیویٹی کو محفوظ بنا کرہواوے کے سروس ڈیلیوری پارٹنر نیو ہورائزن کی مدد سے صحت مند ماحول کیساتھ توانائی کی بچت کو سپورٹ کرتا ہے ۔اس حوالے سے منعقدہ تقر یب میں سٹریٹجک ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔سی ای او ایم جی ایچ اویس شیخ نے تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلی سے کمیونٹیز کیلئے نہ صرف بہترین ایپلی کیشنز میسرہوں گی بلکہ پاکستان میں رہائش محفوظ، خوبصورت اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کیساتھ خودکار بھی ہوگی۔ ہمارا مقصدعوام کوایک ایسا معیار فراہم کرنا ہے جو یورپ، امریکہ اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے سی ای او انفرا پلان،پر ومگ،لوکی گروپس فرخ اسلم نے ایم جی ایچ پا کستان کے شراکت داری کوخراج تحسین پیش کر تے ہو ئے سمارٹ ہومز پریسنٹ پی3 کا تصور پیش کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ہمارا مشن مکمل طور پر خودکار سمارٹ ٹیکنالو جی فراہم کرکے پاکستان میں ہاؤسنگ کے موجودہ منظر نامے میں تبدیلی لانا ہے۔محفوظ، آرام دہ اور پائیدار طرز زندگی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کو شاں رہیں گے۔ سی او او نیو ہورائزن قیصر سرورنے اپنے خطاب میں ایم جی ایچ پاکستان کو آٹومیشن اور مضبوط انفراسٹرکچر کی تعمیر کے مقصد کے لیے سروس ڈیلیوری پارٹنر کے طور پر منتخب کیے جانے پر خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے ہو ئے کہا کہ لو گو ں کی توقعات کے مطابق معیاری سروس فراہم کر تے رہیں گے ۔تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے سی ٹی او ہو اوے پا کستان شہزاد رشید نے کہا کہ ہو اوے صدیوں سے متعدد ممالک کو ایسی ٹیکنالوجیز فراہم کر رہا ہے جو سمارٹ کمیونٹی کو بین الاقوامی سطح کے معیارکو حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ہو اوے پاکستان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔آخر میں سی ایس پی او ہواوے نے کہاکہ ہم سب کو ایک مستحکم،محفوظ نیٹ ورک ماحول میں رہنے کی ضرورت ہے۔