وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

 
0
159

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ مسلم لیگ ن نے سیاسی محاذ پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کو پہلے الزامات یاد کرائے جائیں اور ابھی مذاکرات کی بات کو لٹکایا جائے۔
شرکا نے رائے دی کہ عمران خان سیاست کر رہے ہیں اور وہ ہمیں بھی کرنی چاہیے جبکہ عوام کو یاد کرایا جائے کہ عمران خان مذاکرات کی دعوت پر کیا کہتا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے عمران خان کو صدق دل سے میثاق معیشت کی دعوت دی تھی۔

اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مذاکرات کے وقت کا انتظار کیا جائے اور پھر الزامات یاد کرائے جائیں جبکہ عمران خان اگر غیر مشروط مذاکرات پر تیار ہوں تو معاملہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے پلیٹ فارم پر رکھا جائے۔