شاہد خاقان کا شہباز گل کیخلاف 2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

 
0
222

مسلم لیگ کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف2 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نےدعوے پر شہبازگل کو 19 دسمبر کےلیےنوٹس جاری کردیئے۔

شاہدخاقان عباسی نے شہبازگل کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنےکی بھی استدعا کردی۔

شاہد خاقان عباسی نےایڈووکیٹ رانا اسد کے توسط سےدعوی دائر کیا۔

دعوےکے متن کے مطابق شہبازگل نے31جولائی کو پریس کانفرنس میں بھارتی فرم سے رشوت کا الزام لگا کر اسکینڈلائز کرنےکی کوشش کی۔

دعوے کے متن کے مطابق عمران خان کےاسٹاف افسر کہلوانے والے شہبازگل نے 14کروڑ کی رشوت کاالزام لگایا، سائل کے پاس جھوٹے الزماات پرہرجانےکادعوی دائرکرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

دعوے میں ساکھ کونقصان پہنچانے پر شہبازگل سے 200 کروڑ روپےکا ہرجانہ دلوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔