اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 56 فیصد زائد رہا

 
0
185

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی کھاتوں کا حساب جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ستمبر 2022ء کے مقابلے میں اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 56 فیصد زائد رہا ہے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 56 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 4مہینوں میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.82 ارب ڈالرز رہا، یہ خسارہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں سے 46 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر تک جاری خسارہ 5.30 ارب ڈالرز تھا، درآمدات میں کمی سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے۔

جولائی سے اکتوبر تک ملکی درآمدات 20 ارب 61 کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے ان 4 مہینوں میں درآمدات 23 ارب 32 کروڑ ڈالرز تھیں۔

رواں مالی سال 4 مہینوں کی درآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 11 فیصد کم ہیں۔

4 مہینوں کی برآمدات 2.61 فیصد اضافے سے 9.82 ارب ڈالرز رہیں، جولائی سے اکتوبر کا تجارتی خسارہ 10 ارب 79 کروڑ ڈالرز رہا۔