آرمی چیف کی تقرری کا عمل شروع ہوچکا ، خواجہ آصف کی تصدیق

 
0
98

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق ہمیں کوئی دباونہیں ہے، اتحادیوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہرسطح پرہورہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، سمری آئے گی توناموں پربحث ہوگی، سینئرموسٹ 5 یا 6 کے نام آجائیں گے انہیں میں سے فائنل ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی لیڈرشپ کوناموں پراعتماد لیکرفیصلہ ہوگا، فی الحال اس وقت تک اس معاملہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، وزیراعظم سے ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے، سمری وزیراعظم ہاوس ابھی تک نہیں آئی ۔