الیکشن کمیشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا معاملہ ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔
درخواست گزار علی گوہر بلوچ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے ،الیکشن کمیشن میں درخواست گزار کے جونیئر وکیل پیش ہوئے ۔معاون وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار لاہور میں پیش نہیں ہو سکے ،
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کو بتا دیں آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو آپ کی درخواست مسترد کر دیں گے ۔
الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13دسمبر تک ملتوی کردی۔













