پاکستان اورترکیہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئےمتحد ہیں: اردوان

 
0
94

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اورترکیہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئےمتحد ہیں۔

ترکیہ کے شہر استنبول کے شپ یارڈ پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر طیب اردوان شریک ہوئے، شپ یارڈ آمد پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پی این ایس خیبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون باہمی تعلقات کا بنیادی ستون ہے، پاکستان اورترکیہ کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کی ہرممکن مدد کی۔ پاک ترک ماہرین ملجم منصوبے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔ پاکستان اورترکیہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئےمتحد ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پرگامزن ہیں۔