پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں،اسحاق ڈار

 
0
152

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں۔

ٹویٹر پیغام میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے، پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نےملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا۔

خیال رہے کہ آج اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لئے زری پالیسی کی منظوری دی گئی، اجلاس میں شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی ایک فیصد بڑھا کر 16 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد یہ دوسری مانیٹری پالیسی ہے، اس سے قبل بڑھتی مہنگائی کے پیش نطر مانیٹری پالیسی مسلسل سخت کی جارہی تھی اور اس پالیسی کے تحت رواں سال اب تک شرح سود میں 625 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔