عمران خان کا قتل کے منصوبے کی نگرانی کرنیوالے افسر کا نام منظر عام پر لانے کا اعلان

 
0
123

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنے خلاف قتل کے منصوبے کا تقریبا 2 ماہ پہلے علم ہوچکا تھا، میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے عوامی اجتماعات میں اس کا پردہ بھی چاک کیا، وزیرآباد میں کی جانے والی قتل کی کوشش سکرپٹ کے عین مطابق تھی، میں اس دوسرے افسر کا نام بھی منظرِعام پر لا ئوں گا جو دن 12 بجے سے شام 5بجے تک کنٹرول روم میں میجر جنرل فیصل نصیر کے ہمراہ قتل کے منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کرتا رہا ۔