شہریوں اور تارکین کے لیے ابشر پر نئی خدمات کا اجرا

 
0
120
وزارت داخلہ کے سیکریٹری برائے شخصی احوال جنرل سلیمان بن عبد العزیز الیحیی نے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے لیے ابشر پر نئی خدمات کا افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  نئی خدمات میں سعودی شہریوں کے لیے گمشدہ شناختی کارڈ کے متبادل کا اجرا بھی شامل ہے۔
جنرل سلیمان بن عبد العزیز الیحیی نے کہا ہے کہ ’نئی خدمات میں گمشدہ دستاویزات گھر تک پہنچانے کے علاوہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے بچوں کے اندراج اور دستاویزات کی ترسیل شامل ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’شخصی احوال کے متعلق تمام امور آن لائن انجام دیے جاسکتے ہیں نیز دستاویزات کی ترسیل سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔‘