حکومت قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہی، سراج الحق

 
0
127

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتیں قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہیں۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو یا پی ڈی ایم کی ، دونوں ہی قادیانیوں کی سازشوں کوروکنے میں ناکام رہیں، قادیانیوں کی طرف سے ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتۖکا تحفظ ہمارے ایمان کا اہم ترین حصہ ہے، حکومت کی چشم پوشی کی وجہ سے آج بھی قادیانی اہم حکومتی عہدوں پر موجود ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جھوٹ اور پراپیگنڈا پر مبنی سیاست خطرنا ک ہے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتوں کی مکمل ناکامی کی وجہ سے ملک کئی دہائیاں پیچھے چلا گیا۔
سراج الحق نے کہا کہ ہم حقیقی معنوں میں ملک کو اسلامی ،فلاحی اور خوشحال بنائیں گی، جماعت اسلامی ہی واحد آپشن ہے جو ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔