عمران خان نے اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے، رانا ثنا اللہ

 
0
134

لاہور:وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے کالے کرتوتوں کی وجہ سے اندر جانا ہے۔
لاہور کی انسداد منشیات عدالت میں وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کی پیشی ہوئی۔ رانا ثنااللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ کی جانب سے تاریخ دینے کی استدعا کی گئی۔ ۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے 10 دسمبر تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کرتوتوں سے اندر جانا ہے ۔ فرح گوگی نے پوسٹنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے پنجاب سے نکالے۔ گھڑیاں بیچ کر ملک کی عزت کو خراب کیا گیا ۔ عمران خان نے کل مذاکرات کی بات کی ۔ مذاکرات سے انکار پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے۔
انہوںنے کہا کہ اگر پنجاب اور کے پی کے اسمبلی توڑی جاے تو وفاقی حکومت برقرار رہے گی ۔ پنجاب میں ضمنی یا جنرل الیکشن ہوں ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے ۔ اس میں شک نہیں کہ ہم مہنگای میں کمی نہیں لا سکے ، ہم عمران خان کے دور حکومت کی تباہی کو کور کر رہے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف دسمبر یا جنوری جب بھی الیکشن ہوں گے تو وہ آئیں ۔ الیکشن کمپین کی قیادت نواز شریف کریں گے۔